شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو اے ٹی ایچ کے بورڈ آف گورنر کا چیئرمین بنانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنر کا چیئرمین بنانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ بورڈ آف گورنر میں مقامی کسی شخص کو تعینات نہیں کیا گیا ہے، ہزارہ سے تعلق نہ ہونے کے باعث تینوں ممبران ہسپتال کو وقت نہیں دے پائیں گے، شہریوں نے ہزارہ کے رہائشی شخص کو بورڈ آف گورنر کا ممبر اور چیئرمین بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنر کے تین نئے ممبران منتخب کر لئے گئے ہیں۔ تینوں غیر مقامی ہیں جو ہسپتال کو وقت نہیں دے پائیں گے جس سے ہسپتال میں بہتری آنے کی توقع نہیں ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو بورڈ آف گورنر کا چیئرمین بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس پر مقامی لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہزارہ کے رہائشی افراد کو بورڈ کا ممبر بنانے اور انہی کو چیئرمین بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ مقامی ممبر اور چیئرمین ہسپتال کی حالت زار پر توجہ دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :