خوشاب میں ملزمان لے جانے والی وین پر حملہ ،3ملزمان ہلاک ، 2پولیس اہلکار زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:04

خوشاب میں ملزمان لے جانے والی وین پر حملہ ،3ملزمان ہلاک ، 2پولیس اہلکار ..
خوشاب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 6اکتوبر 2017ء ):خوشاب میں ملزمان لے جانے والی وین پر فائرنگ سے 3ملزمان ہلاک جبکہ 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ خوشاب میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے خوشاب میں ملزمان کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہونے والی وین پر فائرنگ کی ہے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 3ملزمان ہلاک جبکہ 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمی ہو نے والے پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے ۔جاں بحق ہونے والے ملزمان کی لاشوں کوبھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جہاں ضروری کاروئی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔