کرپشن کا الزام، ریو اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کا سربراہ گرفتار

برازیل کی اولمپک کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی حراست میں لے لیا گیا،پولیس کا بیان

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:07

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) برازیل میں ریو ڈی جنیرو اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ کارلوس آرتھر نٴْوزمن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جمعہ کو برازیل کی وفاقی پولیس نے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ ان پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ نٴْوزمن برازیل کی قومی اولمپک کمیٹی کے صدر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان پر منی لانڈرنگ اور ایک مجرمانہ گروہ سے تعلق رکھنے کے الزامات ہیں۔ نٴْوزمن پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے دو ہزار سولہ کے گرمائی اولمپک مقابلوں کے ریو ڈی جنیرو میں انعقاد کے فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ارکان کے ووٹ بھی خریدے تھے۔ نٴْوزمن کے ساتھ برازیل کی اولمپک کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :