داعش کی فضائی نگرانی کے لیے جرمن طیارے اردن پہنچ گئے

پہلے یہ طیارے شامی سرحد کے قریب ترکی میں نیٹو کے ایک فضائی اڈے پر تعینات تھے،جرمن وزارت دفاع

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:07

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) جرمنی نے شدت پسند تنظیم داعش کی فضائی نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے اپنے چار ٹورناڈو طیارے اب اردن منتقل کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ پہلے یہ طیارے شامی سرحد کے قریب ترکی میں نیٹو کے ایک فضائی اڈے پر تعینات تھے۔ ان طیاروں اور ان کے عملے کو ترکی اور جرمنی کے مابین اختلافات کے بعد واپس بلا لیا گیا تھا۔ فضا سے ممکنہ عسکری اہداف کی تصویریں بنانے والے یہ جرمن جیٹ اب اردن میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ یہ طیارے داعش کے خلاف چند ہی روز میں اپنا نگران مشن دوبارہ شروع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :