ترکی کی جھل مگسی میں درگاہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت ،

جانی نقصا ن پرا فسوس کا اظہار مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور دہشت گردی پر لعنت و ملامت بھیجتے ہیں،ترک دفتر خارجہ

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:04

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) ترکی نے جھل مگسی میں درگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت اور جانی نقصا ن پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور دہشت گردی پر لعنت و ملامت بھیجتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایک درگاہ پر خود کش بم حملے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مذموم کاروائی کی مذمت کی ہے۔

دفتر ِ خارجہ سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں پیش آنے والے اس خود کش حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر ترکی کو گہرا صدمہ ہوا ہے۔ ، ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور دہشت گردی پر لعنت و ملامت بھیجتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :