انضمام الحق کا ٹی ٹین لیگ ٹیم سے تعلق ،ْ پی سی بی کا چھان بین کا فیصلہ

چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے بھی معاملہ تھوڑا سست روی کا شکار ہے ،ْ ذرائع معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی ،ْ ترجمان

جمعہ 6 اکتوبر 2017 15:39

انضمام الحق کا ٹی ٹین لیگ ٹیم سے تعلق ،ْ پی سی بی کا چھان بین کا فیصلہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا ٹی ٹین لیگ کی ٹیم کے ساتھ کیا تعلق ہی وہ مالک ہیں ،ْ ایمبیسیڈر یا مینٹور ،ْ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپور ٹ کے مطاب قٹی ٹین لیگ کی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے دوران انکشاف ہوا کہ چیف سلیکٹر بھی ایک فرنچائز کے کو آنر ہیں ۔

لیگ کے منتظمین کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا انضمام الحق ایک فرنچائز کے برینڈ مینٹور اور اپنے بھائی انتظار الحق کے ساتھ کو آنر ہیں ۔انضمام الحق مبینہ طور پر پی سی بی کے اخراجات پر دبئی تو گئے تھے ون ڈے ٹیم کی مشاورت کیلئے وہاں وہ لیگ کی تقریب کے موقع پر اسٹیج پر دکھائی دیئے ۔پی سی بی نے میڈیا رپورٹس پر خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اس حوالے سے چھان بین شروع کر دی ہے کہ چیف سلیکٹر کا فرنچائز کے ساتھ کیا تعلق ہے اگر وہ مالک ہیں تو اس حوالے سے پی سی بی کی پالیسی کیا کہتی ہے، ارباب اختیار اس حوالے سے خوش نہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے بھی معاملہ تھوڑا سست روی کا شکار ہے ۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سب میڈیا رپورٹس ہیں یقینا ًاس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی ۔