Live Updates

وزیراعظم اور خورشید شاہ کے درمیان چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پرمشاور ت کیلئے اہم ملاقات

ملاقات ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی ،خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے تجویز کردہ نام پیش کئے ایک دو ملاقاتوں میں چیئرمین نیب کا نام فائنل کرلیا جائے گا‘ ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ‘ مشاورت خوشگوار ماحول میں ہوئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 اکتوبر 2017 15:31

وزیراعظم  اور خورشید شاہ کے درمیان چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے  پرمشاور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر مشاور ت کے لئے اہم ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی ،ملاقا ت میں چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کی گئی اورخورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے لئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے تجویز کردہ نام پیش کئے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک دو ملاقاتوں میں چیئرمین نیب کا نام فائنل کرلیا جائے گا‘ چیئرمین نیب کے ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے‘ چیئرمین نیب کے نام کیلئے مشاورت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی۔ خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے لئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے تجویز کردہ نام پیش کئے پی ٹی آئی کی جانب سے جسٹس (ر) فلک شیر‘ ارباب شہزاد اور شعیب سڈل جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے جسٹس (ر) محمود الحسن رضوی کا نام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین کے ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ چیئرمین کیلئے مشاورت خوشگوار ماحول میںہوئی امید ہے مزید ایک دو ملاقاتوں میں نام پر اتفاق ہوجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات