یو ایس ایڈ کے تعاون سے سندھ کے سات اضلاع میں 106اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے

جمعہ 6 اکتوبر 2017 02:31

سکھر۔5اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) یو ایس ایڈ کے تعاون سے سندھ کے سات اضلاع میں 106اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ بات یو ایس کے زیر تعاون سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام منیجر ڈاکٹر رینڈی ہیٹفیلڈ نے ایک اجلاس میںبتائی ، انہوں نے کہا کہ سندھ کے سات اضلاع میں قائم کیے جانیوالے مذکورہ اسکولوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے ماحول کی بہتری کو بھی ترجیح دی گئی ہے جس سے ان اسکولوں کے انرولمنٹ میں اضافہ ہو اہے ان اسکولوں میں تحریری امتحان کے بعد میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :