اسسٹنٹ کمشنرکا لینڈریکارڈ کمپیوٹر سنٹروزیرآبادکادورہ

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:48

وزیر آباد۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادنورالعین قریشی نے لینڈریکارڈ کمپیوٹر سنٹروزیرآبادکادورہ کیااورمنتقلی جائیدادکے لئے آئے افرادسے گفتگوکے بعداطمینان کااظہارکیا۔ اس موقع پراے ڈی ایل آر محمدعثمان نے اے سی کوکمپیوٹرآپریٹرزکی ٹرانسفرکے بعدنئے عملہ کی تعیناتی پرزوردیا تاکہ ریکارڈسنٹرآنے والے شہریوںکومزیدبہترسہولیات فراہم کی جاسکیں۔

پی ایس او محمدآصف ودیگر عملہ بھی موجودتھا۔

(جاری ہے)

بعدازاں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میںہیلتھ کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کی اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرمحمداسلم سلہریا،صدرانجمن بہبودی مریضاںناصر محموداللہ والے، کونسلرارشدسلیمی، نوید چیمہ سمیت دیگربھی موجودتھے۔ اسسٹنٹ کمشنرنے ہسپتال کی زیرتعمیرعمارت بارے بریفنگ دی گئی جس پرٹھیکیدارکی سست روی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے تادیبی کاروائی کاحکم دیا۔علاوہ ازیں گراں فروشوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرنورالعین قریشی نے گراں فروشی میںملوث محمداکرم،عبد الرشید،محمدبشیر،واجد علی،علی بلال،محمدعامر کومجموعی طورپر15500روپے جرمانہ عائد کیا