کوئٹہ، لیڈر مولانا عبدالواسع کا جھل مگسی درگاہ فتح پورمیں ہونے والے خودکش حملہ کی شدید مذمت

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2017ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے جھل مگسی درگاہ فتح پورمیں ہونے والے خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے جمعیت علماء اسلام غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ امن وامان کی بہتری کے حوالے سے حکومت کی معاونت کی ہے مگر حکومت ان تمام تر حالات سے بے خبر ہے سانحہ 8 اگست سمیت دیگر جو بڑے واقعات رونما ہوئے اب تک اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :