پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف مقامات پر چھاپے،گٹکا اور غیرمعیاری کوکنگ آئل تلف

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:29

مظفرگڑھ ۔5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کرگٹکے کے 1050 پیکٹ ،20کلو گرام غیر معیاری رنگ والی سلانٹی ،غیر معیاری کلر ،30لیٹر غیر معیاری پکانے والا آئل تحویل میں لیکر تلف کردئیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ موڑ پرطاہر ڈرنک کارنرپر چھاپہ مارا ،جبکہ کوٹ ادو میں مین روڈ پر عبد اللہ ڈرنک کارنر،فیصل آباد سوئیٹس ،تھانہ آباد روڈ پر فیصل آباد فوڈ فیسٹیول ،اسدارسلان ڈرنک کارنر،ایف سی بروسٹ ،ملک سلیم جوس کارنر،آیت اللہ کریانہ سٹور ،مین بازار کوٹ ادو میں ملک فریسکو سوئیٹس اینڈ بیکرز ،رحمت کریانہ سٹور ،عدنان کریانہ سٹور،بسم اللہ ملک کریانہ اینڈ پوائنٹ ،طارق کریانہ سٹور،ارشاد کریانہ سٹور،طارق ایوب جنرل سٹور،عبد المجید پان شاپ ،اس کے علاوہ نورشاہ چوک کوٹ ادو میں بسم اللہ ہوٹل ،بلال ہوٹل ،طارق کریانہ سٹور ،جمیل پان شاپ ،عابد پان شاپ ،فوجی کریانہ سٹور،عابد کریانہ سٹور،ملک سوئیٹس ،عبدالحمید سوئیٹس ہاؤس پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

چھاپوں کے دوران کھانے پینے کی اشیاء بنانے اور رکھنے کی جگہوں کی صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے ،کیڑے مار ادویات کا استعمال نہ کرنے ،عملے کی صفائی کا خیال نہ رکھنے اور ان کا میڈیکل نہ بنوانے ،کھانے پینے کی ایکسپائر چیزیں رکھنے اور سلانٹی میں غیر معیاری کلر کا استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء کے لیے غیر معیاری تیل کے استعمال پر کئی دکانداروں کواصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور اس دوران پان شاپس اور ڈرنک کارنر سے تحویل میں لیے جانے والی1050گٹکے کے پیکٹ ،غیر معیاری کلرزاورتیل ضائع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :