وزیرآباد،تحصیلدار وزیرآباد غلام مصطفی انصاری کرپشن کے الزام میں معطل

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:27

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2017ء) تحصیلدار وزیرآباد غلام مصطفی انصاری کرپشن کے الزام میں معطل۔رجسٹری کلرک نور خان روپوش رہنے کے بعد دبئی فرار۔خواجہ خادم حسین نئے تحصیلدار تعینات۔کچھ عرصہ قبل بھی غلام مصطفی انصاری کو محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے تحصیلدار وزیرآباد غلام مصطفی انصاری کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔

غلام مصطفی انصاری ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔وزیرآباد کے رجسٹری کلرک نورخان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو گئے تھے ۔ان پر بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔چند روز قبل نورخان مبینہ طور پر دبئی فرار ہو گئے ہیں۔غلام مصطفی انصاری کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں دوبارہ معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔ ان کی جگہ لاہور کے خواجہ ندیم حسین کو وزیرآباد کا نیا تحصیل دار تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :