اسلام آباد،تعلیم اور ترقی کے بنیادی لوازمات میں اساتذہ کا کردار ترجیحی اہمیت کا حامل ہے،ریحام خان

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:49

اسلام آباد،تعلیم اور ترقی کے بنیادی لوازمات میں اساتذہ کا کردار ترجیحی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) ریحام خان سابقہ اہلیہ عمران نے کہا ہے کہ تعلیم اور ترقی کے بنیادی لوازمات میں اساتذہ کا کردار ترجیحی اہمیت کا حامل ہے ،اساتذہ کی حوصلہ افزائی نہ صرف اس کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے بلکہ طالبعلم کو بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے ، استاد وہ عظیم ہستی ہے جو ہمیں زمین سے آسمان پر لے جاتی ہے جبکہ والدین ہمیں آسمان سے زمین پر لانے کا سبب بنتے ہیں، جن قوموں نے استاد کی عزت وتکریم نہیں کی وہ کامیاب نہ ہوسکیں، مہذب معاشرہ وہی ہے جس نے اپنے استاد کو اعلی ترین مقام دیا، ہماری کامیابیاں ، مناصب اور اعلیٰ مقام اساتذہ ہی کی محنت اور توجہ کی بدولت ہیں ریحام خان اور دیگر مقررین نے عالمی یوم اساتذہ کے حوالے ادارہ ''آفاق'' کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقدہ واک کے اختتام پر کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوغزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ بھرپور طریقے سے منایا گیا ، اس سلسلے میں ادارہ ''آفاق'' کے تعاون سے اسلام آباد میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ریحام خان نے کی، اس موقع پر مقررین نے اپنی تعلیم و تربیت میں کردار ادا کرنے پر نہ صرف اپنے اساتذہ کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا بلکہ واک میں شریک طلباء کو بھی اساتذہ کی تکریم کے حوالے سے بیش قیمت ہدایات سے نوازاغزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ بھرپور طریقے سے منایا گیا ، اس سلسلے میں ادارہ ''آفاق'' کے تعاون سے اسلام آباد میں واک ہوئی۔

اس سلسلے میں مختلف شہروں اور غزالی ٹرسٹ کے تمام سکولوں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور طلباء کی جانب سے ان میںتحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ ادارہ ''آفاق'' کے تعاون سے اسلام آباد میںن ہونے والی واک میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء و اساتذہ ، سول سوسائٹی اور مختلف طبقات فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واک کی قیادت ریحام خان نے کی جبکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر اور ایم این اے طاہر اقبال چوہدری بھی اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں اساتذہ کی تکریم کے حوالے سے لکھے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان اور دیگر مقررین نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ترقی کے بنیادی لوازمات میں اساتذہ کا کردار ترجیحی اہمیت کا حامل ہے۔

اساتذہ کی حوصلہ افزائی نہ صرف اس کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے بلکہ طالبعلم کو بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد وہ عظیم ہستی ہے جو ہمیں زمین سے آسمان پر لے جاتی ہے جبکہ والدین ہمیں آسمان سے زمین پر لانے کا سبب بنتے ہیں۔ جن قوموں نے استاد کی عزت وتکریم نہیں کی ، وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرہ وہی ہے جس نے اپنے استاد کو اعلی ترین مقام دیا۔

آج ہماری کامیابیاں ، مناصب اور اعلیٰ مقام اساتذہ ہی کی محنت اور توجہ کی بدولت ہیں۔ مقررین نے حکومتوں کو سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی تفریق سے بے نیاز ہوکر اساتذہ کی خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے اپنی تعلیم و تربیت میں کردار ادا کرنے پر نہ صرف اپنے اساتذہ کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا بلکہ واک میں شریک طلباء کو بھی اساتذہ کی تکریم کے حوالے سے بیش قیمت ہدایات سے نوازا۔ اس موقع پر اساتذہ میں خصوصی ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔ن

متعلقہ عنوان :