سنٹرل جیل ساہیوال کے ہسپتال کا ڈسپنسر قیدی کے بھائی سے آٹھ ہزار روپے منتھلی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2017ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر کربلا روڈ سے سنٹرل جیل ساہیوال کے ہسپتال کے ڈسپنسر بائو بشیر احمد کو 8ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے آٹھ ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق کربلا روڈ کے شفیق الرحمن دوکاندار کا بھائی چاند ایک لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں چار ماہ سے سنٹرل جیل ساہیوال میں بند ہے جسے ڈسپنسر نے آٹھ ہزار روپے فی مہینہ منتھلی دیکر ہسپتال میں رکھا ہوا تھا آج جب ڈسپنسر بائو بشیر احمد منتھلی لینے آیا تو اینٹی کرپشن پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کی قیادت میں چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ میڈیکل افسر کو رشوت کی اس رقم کا حصہ لیجا کر دیتا تھا ۔

اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ 161ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :