اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل میں گرفتار معظم علی اور محسن علی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، ملزمان پر 7 اے ٹی اے کی دفعات برقرار رکھنے کا حکم

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل میں گرفتار معظم علی اور محسن علی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے معظم علی اور محسن علی پر سیون اے ٹی اے کی دفعات برقرار رکھنے کا حکم دے دیا،عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی اور محسن علی کی جانب سے ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،کیس کا فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے اوپن کورٹ میں پڑھ کر سنایا،معظم علی اور محسن علی کی جانب سے بیرسٹر سیف نے درخواستوں کی پیروی کی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ نیاسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل میں گرفتار معظم علی اور محسن علی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ، عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی اور محسن علی کی جانب سے ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔کیس کا فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے اوپن کورٹ میں پڑھ کر سنایا ۔معظم علی اور محسن علی کی جانب سے بیرسٹر سیف نے درخواستوں کی پیروی کی تھی