لندن میں الطاف حسین اور نواز شریف کی ایک ٹیکسی میں ملاقات کروائے جانے کا انکشاف، ملاقات بھارتی سفارت کار کی کوششوں سے ممکن ہوئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:39

لندن میں الطاف حسین اور نواز شریف کی ایک ٹیکسی میں ملاقات کروائے جانے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر2017ء) لندن میں الطاف حسین اور نواز شریف کی ایک ٹیکسی میں ملاقات کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک قومی اخبار امت کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور نواز شریف کے درمیان ملاقات حسین نواز کے دفتر میں نہیں ہوئی تھی۔ حسین نواز کے دفتر میں صرف ایم کیو ایم لندن کا وفد نواز شریف سے ملاقات کیلئے آیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ الطاف حسین اور نواز شریف کی ملاقات ایک ٹیکسی میں خفیہ طور پر ہوئی۔ اس ملاقات کا بندوبست بھارتی سفارت کار کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ پاکستان مخالف سمجھے جانے والے پولینڈ میں بھارتی سفارت کار اجے بساریا نے دونوں رہنماوں کی ملاقات کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ملاقات میں کئی اہم معاملات طے ہوئے جبکہ الطاف حسین نے اپنے کارکنوں اور رہنماوں کو نواز شریف کیخلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔