میٹھادر ایدھی ہوم میں 10 کڑور روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے مقدمے کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) ضلع جنوبی کی مقامی عدالت نے تھانہ میٹھادر کے علاقہ ایدھی ہوم میں 10 کڑور روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے مقدمے کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان اور ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے،جمعرات کو سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں گرفتار ایک ملزم خود ہے جام اجمل جیل میں موجود ہے اور بقیہ ملزمان نے ضمانت حاصل کررکھی ہے ،ملزمان کے خلاف یہ مقدمہ 2014 میں درج ہوا تھا۔