سہراب خان قیصرولی نے بونیر ٹریفک حادثہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی غفلت قرار دیدیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:57

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی رہنمائ سہراب خان قیصرولی نے بونیر ٹریفک حادثہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ پر تمام بونیرکے عوام غم زدہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم بار بار کہاتھا کہ تمام نجی سکولوں کے ٹرانسپورٹ انتہائی ناقص ہے پرانے اور بے کار گاڑیاں استعمال کی جارہی ہے جس میں سکولوں کے بچوں اور بچیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح لے جاتی ہے اس حوالے سے ہم نے کئی بار یہ اہم مسئلہ ضلعی انتظامیہ کی نوٹس میں لائی تھی مگرمسلسل خاموشی سے اتنی بڑی حادثہ پیش آیا سہراب خان قیصر ولی خان نے کہاکہ انصاف کے دعویداروں اور تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لانے والوں کی جھوٹ سامنے آگئی ہے انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ،این وائی او کے صدر نے کہاکہ ضلع بھر میں 120سے زائد پرائیویٹ سکولوں میں ستر ہزار سے زائد بچے سبق پڑھ رہے ہیں جن سے پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل بے تحاشا فیس وصول کررہے ہیں لیکن بچوں کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہے ،ٹرانسپورٹ کے علاوہ سکولوں کی بلڈنگ ناقص ہے ،کلاس رومز میں پنکھے میسر نہیں ہیں۔