جھل مگسی، فتح پور درگاہ میں خودکش حملہ ،10افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خود کش حملہ آور کوگیٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے گیٹ پر ہی خودکودھماکے سے اڑادیا

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:47

جھل مگسی، فتح پور درگاہ میں خودکش حملہ ،10افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداوا میں فتح پور درگاہ میں خودکش حملہ ابتدائی اطلاع کے مطابق 10افراد جاں بحق متعدد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداوا میں میر فتح پور درگاہ میں خودکش حملہ ہوا جس سے اب تک ملنے والی اطلاع کے مطابق 10افراد جاں بحق متعددزخمی ہوئے خودکش بمبار درگاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ گیٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اس کو روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے گیٹ پر ہی خودکش جیکٹ پھاڑ دی جس سے 10افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گنداوا میں لیڈی ڈاکٹر رخصانہ نے بتایا ہے کہ 10افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں متعدد زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت نازک ہے حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر امداد ٹیمیں پہنچ رہی ہیں رات کی اندھیرے کی وجہ سے کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم ان پر ہم نے قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ خودکش حملے میں سجادہ نشین محفوظ رہے ہیں ڈیرہ مراد جمالی ،سبی ،جھل مگسی سے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی ہیں فتح پور میں یہ سالانہ عرس تھا جہاں پر یہ دھماکہ ہوا ہے مقامی انتظامیہ کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداوا میں فتح پورمیں خودکش حملہ ہوا ہے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو گنداوا اور قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔