سپیکر سردار ایاز صادق ،ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی فتح پور درگاہ پر ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت

قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار دہشتگر اپنے انجام کو پہنچ چکے ،بزدلانہ حملے کر کے عوام میں دہشت پھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:47

سپیکر سردار ایاز صادق ،ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی فتح پور درگاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے بلوچستان نصیرآباد، جھل مکسی میں فتح پور درگاہ پر ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سپیکر قومیاسمبلی نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کیلئے معصوم لوگوں اور مزارات کو نشانہ بنا رہے ہیں ان نا پاک عزائم میں وہ کامیاب نہیں ہونگے،انہوں نے کہا کہ دہشتگر اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اس لیے وہ بزدلانہ حملے کر کے عوام میں دہشت پھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا شہید ہونے والے افرد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔