اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کارروائی ،تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کرنیوالے دومنشیا ت فروش گرفتار،چرس اور ہیروئن برآمد

منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ،تعلیمی اداروں میں گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکیخلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی،ایس ایس پی ساجد کیانی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 21:47

اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کارروائی ،تعلیمی اداروں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے دومنشیا ت فروش گرفتارکر کے چرس اور ہیروئن برآمد کرلیابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے طُلبا ء کو منشیات سپلائی کرنے کا ا نکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا بالخصوص تعلیمی اداروں میں ایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تعلیمی اداروں ، یو نیو رسٹیو ں ، کا لجوں اور سکولوں کے بچوں کو منشیا ت جیسی لعنت کا عادی بنانیوالوں کے خلاف کر یک ڈائو ن تیز کرنے کے احکا ما ت جا ری کیے تا کہ ایسی جر ائم کا خا تمہ ہو سکے ، ان احکا ما ت پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لیے ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر)ذیشان حیدرنے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگر انی ، سب انسپکٹر محمد اعظم ، اے ایس آئی اشفا ق میمن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر ضروری وسائل بروے کار لاتے ہوئے تعلیمی ادراروں میں منشیات سپلائی کر نے والے دوکس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں وارث مسیح ولد خوشی مسیح ساکن ہنساکالونی کچی آبادی سیکٹرG-8/1اسلام آباداوراشفاق احمد ولد محمد نثار قوم اعوان ساکن ڈھوک پراچہ ترنول اسلام آباد شامل ہیں ، گرفتارملزمان کے خلاف ذیل مقدمات درج رجسٹر ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر246مورخہ04-10-17بجرم9-Cنارکوٹیکس تھانہ کراچی کمپنی۔(1010گرام چرس)2۔مقدمہ نمبر316مورخہ04-10-17بجرم9-Bنارکوٹیکس تھانہ انڈسٹریل ایریا ۔

(120گرام ہیروئن) بر آمد کرلی،ملزمان کومجاز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا گیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آبادطُلبا ء کو منشیات سپلائی کرنے کاا نکشاف کیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جوا ء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :