لکی مروت، رشتہ نہ دینے کے تنازعے پر دو افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ 14سالہ دوشیزہ جاں بحق

جمعرات 5 اکتوبر 2017 21:26

لکی مروت، رشتہ نہ دینے کے تنازعے پر دو افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) لکی مروت کے علاقے لنگر خیل پکہ میں رشتہ نہ دینے کے تنازعے پر دو افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سی14سالہ دوشیزہ جاں بحق اور ان کی والدہ زخمی ہوگئیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان نے ساتھی کے ہمراہ لنگر خیل پکہ میں عطاء اللہ کے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر فائرنگ کردی جس سے شکیلہ ناز جاں بحق اور ان کی والدہ معلوم بی بی زخمی ہوگئیں مجروحہ معلوم بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سلیمان نے چند روز قبل شکیلہ ناز کا رشتہ مانگا تھا لیکن اس کا دوسری جگہ نکاح ہونے کے سبب رشتے سے انکار پر ملزم نے خاوند عطاء اللہ کو دھمکی دی تھی کہ وہ لڑکی کو زبردستی لے جائے گا وقوعہ کے روز ملزم اور اس کے ساتھی نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی اور واردات کے بعدموٹر سائیکل پر فرار ہوگئے زخمی معلوم بی بی کو تتر خیل ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :