تحریک حرمت رسول اور جماعة الدعوة کے زیر اہتمام (کل )یوم ختم نبوت منایا جائے گا

انتخاب بل 2017میں ختم نبوت کے حوالہ سے ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) تحریک حرمت رسول اور جماعة الدعوة اسلام آباد کے زیر اہتمام کل بروز جمعة المبارک کو یوم ختم نبوت منایا جا رہا ہے جس میں انتخاب بل 2017میں ختم نبوت کے حوالہ سے ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز کے باہر کی جائے گا احتجاجی مظاہرے سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ، جماعة الدعوة کے مسئول شفیق الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جمعہ میں ختم نبوت کو خطبہ کا موضوع بنائیں اور عوام کو گمراہ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کریں شفیق الرحمن نے کہا کہ حلف نامہ میں ردوبدل پر کلیریکل غلطی کی باتیں درست نہیں‘ الیکشن کمیشن ان تمام اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرے جو اس بل کی منظوری کا حصہ بنے۔

(جاری ہے)

حلف نامہ میں اقرار نامہ کا لفظ شامل کرنے سے حکومت کے آئندہ کیلئے بھی مذموم عزائم واضح ہو گئے ۔وزیر قانون فی الفور استعفیٰ دیں۔حکمران قادیانیوں کو مسلم ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا چاہتے ہیں۔ حلف کی بجائے اقرار نامہ کا لفظ شامل کر نے والوں کو قوم کٹہرے میں کھڑا دیکھنا چاہتی ہے۔شفیق الرحمن نے کہا کہ حکمرانوںنے اپنا اقتدار بچانے کیلئے عقیدہ ختم نبوت کو زدپہنچائی ہے۔

یہ بہت بڑا جرم ہے‘ اس کیخلاف عدالتوں میں قانونی جنگ بھی لڑنا پڑی تو لڑیں گے۔ وزیر قانون کی وضاحتیں قبول نہیں۔حلف نامہ میں صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کے الفاظ ختم کر کے اقرار نامہ کے لفظ شامل کئے گئے۔ہمیں حکومتی ذمہ داران کی باتوں پر قطعی طور پر اعتبار نہیں ہے۔ سود کے معاملہ میں بھی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کیخلاف حکومت سپریم کورٹ میں چلی گئی تھی ۔

جب تک حکومت قومی اسمبلی میں معافی نہیں مانگتی ہماری تحریک جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ حلف نامہ میں ترمیم کے حوالہ سے بھی جے آئی ٹی بنانی چاہیے جو ان کرداروں کا تعین کرے جنہوںنے حلف کی بجائے اقرار نامہ کے الفاظ شامل کئے۔ اس ناپاک جسارت کے ذریعہ قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں گھسنے کا موقع دیا گیا ہے۔ امریکہ و یورپ کی خوشنودی کیلئے ایسی ترامیم کرنیو الوں کو عوام کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم پورے ملک میں زبردست تحریک چلائیں گے،

متعلقہ عنوان :