ایس ای سی پی میں جہانگیرترین کی تحقیقاتی رپورٹ کیس میں جمع نہیں کرائی جارہی ،ْ دانیال عزیز

ایک ریکارڈ تودنیا بھرسے منگوایا جارہا ہے ،ْ ایک ریکارڈ سڑک کے اٴْس پارایف بی آراورایس ای سی پی سے نہیں منگوایا جارہا ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی میں جہانگیرترین کی تحقیقاتی رپورٹ کیس میں جمع نہیں کرائی جارہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ ہم روزاستدعا کریں گے کہ رپورٹ منگوائی جائے ،ْجہانگیرترین آف شورکمپنی کاریکارڈ بھی پیش نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ ایک ریکارڈ تودنیا بھرسے منگوایا جارہا ہے جبکہ ایک ریکارڈ سڑک کے اٴْس پارایف بی آراورایس ای سی پی سے نہیں منگوایا جارہا ۔دانیال عزیز نے کہاکہ ،شفاف نظام کا دعویٰ کرنے والی جماعت خود کیوں تفصیلات چھپارہی ہے،انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین سے عدالت نے کہا کہ ریکارڈ لاکر دیں ، چالاکیوں سے کام نہیں چلے گا ،ْدانیال عزیز نے کہا کہ ایف بی آر کے ریکارڈ میں خسرہ نمبر درج ہیں ،ْہم جہانگیرترین کا ایس ای سی پی کا کیس بھی سامنے لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ (آج) جمعہ کی صبح 8 بجے انسداد دہشت گردی عدالت میں موجود رہوں گا وہاں ایک اشتہاری کا کیس چلے گا۔