پیٹرول پمپ پرسگریٹ نوشی کرنے والے شحص کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:56

پیٹرول پمپ پرسگریٹ نوشی کرنے والے شحص کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر2017ء) :پیٹرول پمپ کے حوالے سے ہر ایک پر چند ایک قوانین لاگو ہوتے ہیں جن میں ایک پیٹرول سٹیشن پر اپنا موبائل فون بند رکھیں،گاڑی میں پیٹرول ڈھلواتے وقت گاڑی کا انجن بند رکھیں اور پیٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی سے اجتناب کریں ۔

(جاری ہے)

تاہم ایک شخص نے گیس سٹیشن پمپ پر انہی قوانین کی پابندی نہ کرتے ہوئے گیس پمپ سٹیشن پر سگریٹ نوشی سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک پیٹرول پمپ کے عملے کی جانب سے حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے اس شخص کے اوپر آگ بجانے والی سپرے کر دی گئی اور ساتھ ہی اسے ہدایات جاری کی کہ وہ سگریٹ پیٹرول پمپ سے باہر جا کر پھینکے ۔

جس پر شخص اچانک سے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ پر حیرات زدہ ہو گیا ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :