نوشکی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا شہر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

تجاوزات کا خاتمے کا مقصد شہر میں بڑھتی ٹریفک کو کنٹرول کرنا ، عام عوام کو آمد ورفت میں آسانی پیدا کرنا ہے،اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:31

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،سینکڑوں دکانوں کے تجاوزات گرادی گئیں،عوامی حلقوں کا خیرمقدم،جبکہ انجمن تاجران کی مذمت ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ،ڈی پی او نذرجان بلوچ،ڈی ایس پی محمد ہاشم محمد حسنی،ایس ایچ او محمد خالد بادینی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی منظور بادینی،رسالدار میجر محمد اسحاق مینگل کی نگرانی میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر دکانوں کے سامنے سے تجاوزات کو گرا دیاگیا ،جبکہ دکانداروں کے جانب سے سڑکوں اور تھڑوں پر لگائے گئے ٹیلے،ریڑھی بانوں کو شاہراہوں سے ہٹایا گیا،ایک ہزار سے زائد دکانوں کے سامنے لگائے گئے تجاوزات کو ختم کردیاگیاجس سے شہر کی حقیقی حسن بحال ہوگئی اور شاہراہیں ٹریفک کے لئے مزید چوڑے ہوگئے،عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے جانب سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے احسن اقدام کرکے عوام کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

ہیں،اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات کا خاتمے کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنا اور عام عوام کو آمد ورفت میں آسانی پیداکرنا ہے،تجاوزات کسی صورت بھی شہر میں برداشت نہیں کئے جائیں گے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی گئی جبکہ آئندہ بھی تجاوزات کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا،دکانداروں کو ایک ہفتہ قبل نوٹس بھی دیاگیا اور انہیں مہلت بھی فراہم کی گئی تھی کہ وہ رضاکارانہ طورپر شہر سے اپنے تجاوزات ختم کریں مگر انتظامیہ کے نوٹس کے باوجود دکانداروں نے تجاوزات نہیں ہٹائے جس پر انتظامیہ کو خود کاروائی کرناپڑی،انہوں نے کہاکہ دکاندار انتظامیہ سے تعاون کریں اور تجاوزات کے زریعے عام شہریوں کو مشکلات بچا کر شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،دوسری جانب انجمن تاجران کے صدر مولوی عبدالواحد ساسولی نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ تجاوزات کے آڑمیں دکانوں کے لگائے گئے پبلسٹی سائن بورڑ بھی ہٹائے گئے جو کہ تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتے،جبکہ انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں شہر کے شاہراہوں سے ٹیلے،ریڑھی ہٹانے کا فیصلہ ہواتھا مگر انتظامیہ نے سائن بورڈ جوکہ دکانوں کے حدودمیں لگائے گئے انکو بھی نہیں بخشا گیا جو قابل مذمت ہے ،انتظامیہ نے یک طرفہ بلاجواز کاروائی کرکے انجمن تاجران کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے آئندہ کا لائحہ عمل اجلاس میں طے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :