این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے صوبائی وزیر بلال یاسین، کیپٹن (ر) صفدر، سینیٹر پرویز رشید، وزیرمملکت طلال چوہدری اور مائزہ حمید سمیت دیگر لیگی ارکان کے کیسوں کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلال یاسین سے این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ کیپٹن (ر) صفدر، سینیٹر پرویز رشید، وزیرمملکت طلال چوہدری اور مائزہ حمید سمیت دیگر لیگی ارکان کے کیس کی سماعت بھی 17اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوالیکشن کمیشن میں جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہمارے نوٹس لینے کے بعد بھی بلال یاسین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ہوئی۔ بلال یاسین کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے بلال یاسین سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں کے خلاف کیس کی سماعت بھی 17اکتوبر تک ملتوی کردی گئی کیونکہ ضابطہ اخلاق ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا ہے۔