Live Updates

فردوس عاشق اعوان کے بھائیوں کا پی ٹی آئی کو چھوڑکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 اکتوبر 2017 15:50

فردوس عاشق اعوان کے بھائیوں کا پی ٹی آئی کو چھوڑکر پیپلز پارٹی میں شمولیت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بھائیوں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بھائیوں ملک اخلاق اعوان اور محمد مالک اعوان نے تحریک انصاف کو خیربادکہنے کافیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے آج پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری طاہر اختر اعوان کی قیادت میں پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی ۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔قمرزمان کائزہ کی رہائشگاہ لالہ موسیٰ میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے بھائیوں نے بلاول بھٹوکی قیادت پراظہاراعتماد کرکتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات