الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں کیپٹن صفدر نے کیس خارج کرنے کی استدعا

بلال یاسین کی عدم حاضری پر چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کااظہار

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:21

الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں کیپٹن صفدر نے کیس خارج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں کیپٹن صفدر نے کیس خارج کرنے کی استدعا کردی ہے جبکہ بلال یاسین کی عدم حاضری پر چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کااظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان اور لیگی رہنماؤں کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل محمد علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا انہوں نے ہائیکورٹ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کو چیلنج کیا ہواہے،اس موقع پرکیپٹن صفدر کے وکیل اعجاز مہاروی اور راجا خرم جبکہ پرویز رشید کی جانب سے بیرسٹرجہانگیرجدون اور مائزہ حمید کے وکیل راجا مقصود بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، کیپٹن صفدراور صوبائی وزیر بلال یاسین کے وکلا نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجواب جمع کراچکے ہیں، لہذا کیس کو خارج کیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ پہلے نوٹس کے بعد بلال یاسین نے دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،آپ کو ضابطہ اخلاق سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے ،ْبلال یاسین خود کہاں ہے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف این اے 63اور این اے 162 اور لیگی رہنماؤں کیخلاف این اے ایک سو بیس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ ملی مسلم لیگ کے صدر کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت بھی سترہ اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔