گجرات کی ہائیکورٹ نے بھارتی وزیراعظم کے 2002ء کے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے بارے میں دائر درخواست مسترد کردی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:00

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے بھارتی وزیراعظم نیندرمودی کو 2002ء کے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے بارے میںدائر درخواست جمعرات کو مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گجرات ہائیکورٹ میں یہ درخواست بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن احسان جعفری کی بیوہ نے دائر کی تھی، احسان جعفری کو 2002ء میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے دوران ہندو انتہا پسندو نے زندہ جلا دیا تھا۔ نیندر مودی کوگجرات کی ایک ماتحت عدالت نے چند برس قبل بری کردیا تھا جس کے خلاف احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری نے گجرات ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :