اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان معظم علی اور محسن علی کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے برقرار رکھنے کا حکم

جمعرات 5 اکتوبر 2017 15:55

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میںگرفتار ملزمان معظم علی اور محسن علی کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

کیس کے مرکزی ملزمان کی جانب سے ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ معظم علی اور محسن علی کی جانب سے بیرسٹر سیف نے درخواستوں کی پیروی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :