بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر در اندازی اور گولہ باری اعلانِ جنگ ہے‘ سیاسی جماعتیں ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہی ہیں، عوام متحد ہو جائیں اور اسلام و ملک کے دفاع کے لئے تیار رہیں

انصار الامہ جموںوکشمیر کے نائب امیر مولانا محمد سجاد شاہد کا باغ و راولاکوٹ کے تبلیغی دورہ کے دوران خطاب

جمعرات 5 اکتوبر 2017 15:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر در اندازی اور گولہ باری اعلانِ جنگ ہے، سیاسی جماعتیں ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہی ہیں، عوام متحد ہو جائیں اور اسلام و ملک کے دفاع کے لئے تیار رہیں، قادیانیت اور یہودیت ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں اور یہ طبقہ یہود و نصاریٰ کی ہی پیداوار ہے، سیاسی جماعتیں قادیانیت نوازی چھوڑ دیں، قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، قوم کو جہاد کا بھولا ہوا سبق دوبارہ یاد کرنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموںوکشمیر کے نائب امیر مولانا محمد سجاد شاہد نے باغ و راولاکوٹ کے تبلیغی دورہ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ قادیانیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، مرزا قادیانی ایک نیم پاگل مراق و نسیان کا مریض تھا جس نے سب سے پہلے مصلح ، پھر مہدی، پھر رسول اور پھر پیغمبر ہونے کا دعویٰ کیا۔

(جاری ہے)

انبیاء ؑ اور دیگر مقدس ترین ہستیوں کی توہین کی، جہاد کو حرام قرار دیا، سرکارِ برطانیہ کی وفاداری کو ایمان بتلایا، اپنی تحریرات میں ہذیان بکا اور پھر عبرت ناک موت اس کا مقدر ٹھہری، پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ ظفر اللہ خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور مسلمانوں پر مظالم کیے ۔

پھر 1974؁ء میں علماء اور مسلمانوں کی ہزاروں شہادتوں کے بعد پاکستان کی قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر ان کو کافر قرار دیا۔ اب ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ ان کو اقلیت قرار دیا جاتا مگر قادیانی بھیڑ کے روپ میں بھیڑیئے ہیں۔ ان کا خلیفہ بھاگ کر اسرائیل کی گود میں بیٹھ گیا ہے۔ جبکہ انہوں نے اپنی پالیسی تبدیل کی ، مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے نوکری اور چھوکری کا چکر چلایا۔

انہوں نے مسلمانوں کا روپ دھارا اور تقیہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو باطنی تحریک کے انداز میں معاشرے میں سمو دیا۔ انہوں نے دنیاوی طور پر اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بتدریج ہماری فوج، حساس ادروں، انتظامی و قانونی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو گئے۔ آج پاکستان میں جتنی بھی انارکی اور جتنا فساد ہے اس کے پیچھے ان ہی ناہنجار قادیانوں کا ہاتھ ہے چونکہ یہ ملک کی تمام اعلیٰ مشینری میں موجود ہیں ملکی پالیسیاں مرتب کرتے ہیں، سیاستدانوں کو بے وقوف بناتے ہیں ، اپنے مشن کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں اور ان کے مددگار و سپانسر اسرائیل ، امریکہ اور بھارت ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج تک ملک عزیز میں وہ تعمیر و ترقی نہیں ہوسکی جو ہونا چاہئیے تھی۔ تحریک کشمیر عروج پر جا کر پھر زوال کا شکار ہوئی ، اس میں بھی قادیانیوں کی سازش شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قادیانیت نوازیت سے اجتناب کرے اوراپنی صفوں میں شامل قادیانیوں کو کلیدی عہدوں اور حکومتی عہدوں سے فارغ کرے۔ کیونکہ حلف نامے میں موجود ختم نبوت کے بارے میں شامل پورا پیرا گراف حذف کرنے کی سازش میں بھی قادیانیوں کا ہی ہاتھ ہے۔ اگر حکومت کی قادیانیت نوازیت یونہی جاری و ساری رہی تو مسلمانان پاکستان حکمرانوں پر عرصہ ٴ حیات تنگ کردیں گے پھر حکومت کرنا تو دور کی بات ہے اس کو سًر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :