بینظیر بھٹو قتل کیس ،

سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت منظور ، عدالت کا پولیس افسران کو دو ،دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم احتساب عدالت نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17,17 سال قید کی سزا سنائی تھی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 15:42

بینظیر بھٹو قتل کیس ،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) بینظیر بھٹو قتل کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے دونوں پولیس افسران کو دو ،دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے، احتساب عدالت نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17,17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں دو پولیس افسران کی سزا معطل کردی ہے،سعود عزیزاور خرم شہزاد کی ضمانت بھی دو لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی،جسٹس طارق عباسی اورجسٹس عبداللہ عمر نے کیس کی سماعت کی،اس سے قبل احتساب عدالت نے دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزادکو17,17 سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر دونوں پولیس افسروں نے اپیل دائر کی۔

متعلقہ عنوان :