قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز کا سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس

جمعرات 5 اکتوبر 2017 15:13

قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز کا سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کااجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون وانصاف زاہد حامد نے پارلیمانی لیڈر کو الیکشن قانون میں ترمیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ ایک ترمیم سے ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے سے متعلق کاغذات نامزدگی کی شق بحال ہو جائے گی۔ اجلاس میں سید نوید قمر ، بیریسٹر ظفراللہ ،اکرم خان درانی، مولانا امیر زمان ، پیر امین الحسنات ، شاہ محمود قریشی، شیخ صلاح الدین اور دیگر پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی اور قانون میں ترمیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔