پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس ،
صوبے میں پارٹی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت حالات کی سنگینی پر گہری نظررکھے ہوئے ہے ،وقت آنے پر فیصلے کیے جائیں گے ‘ مخدوم احمد محمود
جمعرات 5 اکتوبر 2017 15:05
(جاری ہے)
میثاق جمہوریت کو روندنے والے آج کس منہ سے گرینڈ نیشنل ڈائیلانگ کی باتیں کر رہے ہیں اس وقت جمہوریت کو نہیں جاتی امراء کی بادشاہت کو خطرہ ہے جو ملکی سلامتی کو خطرات کی جانب دھکیل اور ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر ان کیخلاف جنگ کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں جو کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔
مخدوم سید احمد محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اہلیت بل کی منظوری آئین سے متصادم ہے (ن ) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے۔ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت حالات کی سنگینی پر گہری نظررکھے ہوئے ہے اور وقت آنے پر فیصلے کیے جائیں گے کسی بھی صورت (ن) لیگ کو کندھا فراہم نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس نے ہمیشہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا اور ہر بحران میں اس کے تقدس کی حفاظت کی آئندہ بھی سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ۔نتاشاء دولتانہ نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کا جھانساء دینے والے جھوٹے ہیں۔ جنہوں نے عوام کو قدم قدم پر دھوکا دیا نوا ز اور شہباز شریف کی تقریریں انکی سیاسی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی بناء پر ملک سے باہر راہ فرار اختیار کرنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پرویز مشرف عدالتی مفرور چور مچائے شور کا پراپیگنڈا اور الزام تراشی کر کے حقائق نہیں چھپا سکتا اسے شہید بی بی کے قتل کا حساب دینا ہو گا۔ شوکت بسراء نے کہا کہ چار دہائیوں سے قوم کو بیوقوف بنا کر حکمرانی اور سرکاری خزانوں کو باب دادا کی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والے جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ حدیبیہ سکینڈل کا فیصلہ انکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.