جشن واشک اسپورٹس فیسٹیول واشک میں مختلف کھیلوں کا مقابلہ جاری،ڈی سی اے واشک نے کرکٹ میچ جیت لیا

جمعرات 5 اکتوبر 2017 14:53

خاران۔05 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) جشن واشک اسپورٹس فیسٹیول واشک میں مختلف کھیلوں کا مقابلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںینگ بلوچ کرکٹ کلب بمقابلہ ڈی سی اے واشک کے درمیان کھیلا گیاجوڈی سی اے واشک نے جیت لیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ شیخ تھے جبکہ حاجی محمد مراد کلب نوشکی بمقابلہ ستارہ بلوچستان کلب دالبندین کے درمیان کھیلا گیاجو حاجی محمد مراد کلب نے جیت لیادوسرا میچ حاجی محمد مراد کلب نوشکی بمقابلہ فیروز کلب نوشکی کے درمیان کھیلاگیا جیسے فیروز کلب نوشکی نے جیت لیا میچ کے مہمان خاص سوشل ویلفیر آفیسر محمد جان عیسیٰ زی تھے اسیطرح شوٹینگ بال مقابلوں میں اب تک پانچ میچوں کے فیصلے ہو گئے پہلے روز ڈی سی اے الیون واشک نے شاہوزی کلب کو جیتا اگلے ورز پھر ڈی سی الیون نے رخشان کلب ناگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل روانڈ میںجگہ بنا لی شمشی کلب نے بسیمہ کلب کو شکست دی بلوچ کلب واشک نے گل بلوچستان کلب واشک کو ہراکر اگلے مرحلے مین جگہ بنا لی جبکہ تاگزی کلب خاران نے دالبندین کی ٹیم کو ہراکر اگلے راومڈ کے تیاری کر لی اس میچ کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ فاسٹ آفیسر واشک عبدالسلام بنگلزی تھے جنھوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیی20 ہزار کا اعلان کیا جبکہ جشن واشک فیسٹیول کے سلسلے میں کلی خدا رحیم فٹبال کلب اور شہید رحیم جان کلب ماشکیل کے درمیان کھیلا گیا برابر ہونے کی سورت میں کلی خدارحیم کلب نے پلنٹی کیکس کے زریعے میچ جیت لیامیچ کے مہما ن خاص محکمہ کھیل لسبیلہ کے سپروایزر خدابخش بلوچ تھے جنھوں نے ٹونامنٹ کے انعقا د پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی، سیکرٹری اسپورٹس محبوب شاہوانی،ڈائرکٹر اسپورٹس منور حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :