پرانا چمن کے قریب نیٹوکے 2آئل ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور اورکلینز سمیت 5 افراد زخمی ،لیویز

جمعرات 5 اکتوبر 2017 14:53

پرانا چمن کے قریب نیٹوکے 2آئل ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور اورکلینز سمیت ..
چمن۔05 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) چمن کوئٹہ شاہراہ پر نیٹوکے 2 آئل ٹینکرز کے الٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویز رسالدار میجر حاجی بصیرخان اچکزئی کے مطابق جمعرات کو چمن کوئٹہ شاہراہ پر نیٹو کے 2 آئل ٹینکرز کراچی سے تیل لے کر افغانستان جارہے تھے کہ ایک ٹینکر چمن کے قریب پرانا چمن جبکہ دوسرا آئل ٹینکر ملت آباد کے قریب اٴْلٹ گیاجس کے باعث ڈرائیوراور کلینز سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹینکروں کے الٹنے سے مقامی افراد نے تیل اکھٹا کرنا شروع کردیا،ایف سی اور لیویزکی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرمقامی افراد کو تیل اکٹھا کرنے سے روک کردور کردیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :