’’ اوٹاوا بیجنگ ہفتہ ‘‘ اوٹاوا میں شروع ہو گیا

ہفتے کے دوران مقامی موسیقی اور روایتی چینی اوپیرا کا مظاہرہ کیا جائیگا چین کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے بھی پروگرام پیش کئے جائیں گے

جمعرات 5 اکتوبر 2017 14:41

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) ’’ اوٹاوا بیجنگ ہفتہ ‘‘ گذشتہ روز یہاں لینز ڈائون پارک میں شروع ہو گیا ، یہ ہفتہ اٹاوا کی طرف سے دنیا کے خیرمقدم کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے، ہفتے کے دوران مقامی موسیقی اور روایتی چینی اوپیرا کا مظاہرہ کیا جائے گا ، یہ ہفتہ بیجنگ اور اوٹاوا کے جڑواں شہروں کی طرف سے خیرسگالی کے طورپر منایا جارہا ہے، اس دوران چینی چائے تیار کرنے دیگر مقامی اشیائے خوراک اور دستکاریوں کی نمائش بھی کی جائیگی جنہیں عالمی سطح پر ثقافتی ورثے کے طورپر تسلیم کیا گیا ہے ، اس دوران ایک تصویری نمائش بھی چارمنگ بیجنگ کے نام سے منعقد کی جارہی ہے جس میں ثقافتی اور تخلیقی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ بیجنگ ٹورازم کی طرف سے سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ، چائنا بیجنگ انٹرنیشنل آرٹیکلچرل نمائش 2019ء اور بیجنگ اولمپک ونٹر گیمز 2022ء کے فروغ کیلئے بھی کوشش کی گئی ہے، اس موقع پر چین کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے بھی پروگرام پیش کئے جائیں گے تا کہ اوٹاوا کے عوام چینی ثقافت اور تاریخ سے روشناس ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :