یمن کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،

پاکستان اوریمن مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیںِ ،سرتاج عزیز پاکستان نے ہمیشہ یمن کی مشکلات کا ادراک کیا،اور یمنی عوام کا ساتھ دیا، پاکستان میں ترقی کے عمل سے خطے اور مشرق وسطیٰ پر مثبت اثرات ہونگے،پاکستان کے ساتھ پہلے سے موجود ثقافتی رشتے مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں یمنی سفیر مطہر الاشعبی کی ڈپٹی چیئرمین بلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 5 اکتوبر 2017 14:36

یمن کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین بلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے،پاکستان اوریمن مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیںِ ،یمن کے طلباکو ترجیحی بنادوں پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرینگے،یمن کے سفیر مطہر الاشعبی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ یمن کی مشکلات کا ادراک کیا،اور یمنی عوام کا ساتھ دیا، پاکستان میں ترقی کے عمل سے خطے اور مشرق وسطیٰ پر مثبت اثرات ہونگے،پاکستان کے ساتھ پہلے سے موجود ثقافتی رشتے مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

جمعرات کو یمن کے سفیر مطہر الاشعبی نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات یمن کی صورتحال اوردونوں ملکوں کے مابین تعاون پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں ثقافت کے شعبوں میں ایکسچینج پروگرامز کے حوالے تجاویز پر غورکیا گیا،تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے زیر غور منصوبوں کوجلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور یمن مذہبی او ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں،یونیورسٹیوں میںیمن کے طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرینگے،تعلیم ،سماجی اور ثقافتی کے شعبوں میں وفودکے تبادلے سے استعداد کار بہتر ہوگی، پاکستان یمن کے حالات پر نظررکھے ہوئے ہے،اس موقع پر یمنی سفیر مطہر الشعبی نے کہا کہ یمن پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ یمن کی مشکلات کا ادراک کیااوریمنی عوام کاساتھ دیا،پاکستان میں ترقی کی بہتر رفتار اور نئے منصوبوں کا اجرا نہایت خوش آئندہ ہے، پاکستان میں ترقی کے عمل سے خطے اور مشرق وسطی پر مثبت اثرات ہونگے،پاکستان کے ساتھ پہلے سے موجود ثقافتی رشتے مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی اور بہتر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، یمن کے سفیر نے سرتاج عزیز کو یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :