بالی وڈ فلم ’’اتفاق ‘‘ کا ٹریلر جاری

جمعرات 5 اکتوبر 2017 12:16

بالی وڈ فلم ’’اتفاق ‘‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’اتفاق ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ،کرن جوہر اور بی آر فلمز کی مشترکہ پروڈکشن تھرلر فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جودوہرے قتل کیس پر مبنی ہے ، یہ فلم 1969 ء میں بنائی گئی فلم ’’اتفاق ‘‘ کا ریمیک ہے جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا ،سوناکشی سنہا مرکزی کردار اور اکشے کھنہ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے، ابھے چوپڑا کی ہدایت کردہ فلم رواں سال 3 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :