چمن میں آئل ٹینکر الٹ گیا ، 2افراد زخمی ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اکتوبر 2017 11:14

چمن( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 05اکتوبر 2017ء ):چمن میں آئل ٹینکر الٹنے سے دو افراد زخمی جبکہ ہزاروں لیٹر آئل بھی بہہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں تیز رفتار آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا ۔آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ۔

(جاری ہے)

ٹینکر الٹنے سے 2افراد زخمی ہو گئے جبکہ ٹینکر میں موجود ہزاروں لیٹر تیل بھی بہہ گیا ۔ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے چمن کوئٹہ شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے ۔کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں ۔جبکہ زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔