پرانا چمن اور ملت آباد کے قریب دو آئل ٹینکرز اُلٹ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 اکتوبر 2017 10:35

پرانا چمن اور ملت آباد کے قریب دو آئل ٹینکرز اُلٹ گئے
چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2017ء): پُرانا چمن اور ملت آباد کے قریب دو آئل ٹینکرز اُلٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پُرانا چمن کے قریب ایک آئل ٹینکر ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوا اور دکانوں میں گھُس گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد ٹینکر اُلٹنے کے بعد تیل جمع کرنے پہنچ گئے جبکہ لیویز فورس کے جوان شہریوں کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب ملت آباد میں بھی آئل ٹینکر اُلٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔