ہوٹل میں ٹھہرنے والے مہمان کی بل ادا کیے بغیر تاروں پر لٹک کر بھاگنے کی کوشش مگر تاروں میں ہی پھنس گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 اکتوبر 2017 23:16

ہوٹل میں ٹھہرنے والے مہمان کی  بل ادا کیے بغیر تاروں پر لٹک کر بھاگنے ..

29 ستمبر کو چین کے صوبے گوئیژو کے ایک شہر پانزہو میں  شہری اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک شخص کو تاروں  پر رینگتے اور پھر تاروںمیں ہی پھنستے دیکھا۔ تاروں  پر چلنے والا شخص کو ئی پیشہ ور نہیں تھا بلکہ  ایک نڈر مفت خورا تھا۔

(جاری ہے)


فلک بوس ہوٹل میں ٹھہرے اس شخص نے بل کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ٹیلی فون کی تاروں پر لٹک کر  گلی پار فرار ہونے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور یہ شخص 19 منزلہ عمارت کی اونچائی پر تاروں میں ہی پھنس گیا۔

  گلی میں گزرنے والوں نے اس مفت خورے کو لٹکتے دیکھا تو فائر فائٹرز کو بلا لیا۔ فائر فائٹر نے آکر اس شخص کو نیچے اتارا۔خوش قسمتی سے یہ شخص قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے نہیں ٹکرایا ورنہ اس کا بچنا کافی مشکل ہوجاتا۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اتنا خطرناک کرتب کرنے کے باوجود اسے ہوٹل کا بل ادا کرنا پڑا یا  اسے ایسے ہی چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :