وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران و افسران کی ملاقات

بدھ 4 اکتوبر 2017 21:47

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے مرکزی ..
لاہور۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے لاہور میں لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران و افسران نے ملاقات کی۔ اس موقع پرلیسکو انجینئرز رانا وسیم ، محمد رمضان بٹ اور رائے اصغر سمیت تمام انجینئرز افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کو علامہ اقبال ٹائون سب ڈویژن میں ہونے والے فراڈ ایف آئی اے کی تحقیقات اور 11 افسران لیسکو کے خلاف کیس رجسٹر ڈ کرنے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف آئی اے کی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایف آئی اے کے عہدیداران کیخلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے لیسکوافسران کو یقین دلایا کہ جلد انجینئرز سروس سٹرکچر تشکیل دیا جائے گا، انجینئرز کو جائز مقام ملے گا اورکوئی زیادتی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :