آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد وسیم اشرف کا دورہ مہمند ایجنسی، پی اے آفس میں پودا لگا کر خصوصی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

بدھ 4 اکتوبر 2017 21:08

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) مہمند ایجنسی، آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد وسیم اشرف کا دورہ مہمند ایجنسی۔ ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پولیٹیکل ایجنٹ سمیت انتظامی حکام اور محکمہ جات کے سربراہان سے میٹنگ۔ پی اے آفس میں پودا لگا کر خصوصی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔لیویز و خاصہ دار کے یادگارِ شہداء پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

لیویز کے جوانوں نے سلامی دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل محمد وسیم اشرف نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا۔ انہوں نے کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی کے ہمراہ ہیڈ کوارٹر غلنئی پولیٹیکل کمپائونڈ کا دورہ کیا۔ پی اے آفس میں پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر ، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ حمید الرحمن خٹک ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر خان، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمید اللہ خٹک اور مہمند ایجنسی کے تمام محکمہ جات کے سربراہان کے ساتھ مہمند ایجنسی میں جاری ترقیاتی عمل کے منصوبوں اور عوامی مفاد کیلئے خصوصی اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے انہیں ایجنسی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ آئی جی ایف سی نے پی اے آفس لان میں پودا لگا کر شجر کاری کی خصوصی مہم کا افتتاح کیا۔ اور نئے تعمیر شدہ لیویز و خاصہ دار فورس کے یادگارِ شہداء پر حکام کے ہمراہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر لیویزکے جوانوں نے سلامی دی۔ آئی جی ایف سی نے لیویز و خاصہ دار کی بہادری اور جانی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور جوانوں کیلئے انعامات کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :