ن لیگی حکومت نے حلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کر دیا ، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،نیب کیلئے ایسے شخص کاڈھونڈنا بہت مشکل ہے جو ایماندار ہو ا س ملک کی خدمت کر سکے ، چوہدری شجاعت حسین

بدھ 4 اکتوبر 2017 21:39

ن لیگی حکومت نے حلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کر دیا ، ملک میں حکومت ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ن لیگی حکومت نے حلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کر دیا ہے جس طرح سے حکومت کے کام ہیں جس طرح کے حالات ہیں اس معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اس ملک میں ن لیگ نے جو کچھ کیا وہ شرم کی بات ہے نیب کے لیے ایسے شخص کاڈھونڈنا بہت مشکل ہے جو ایماندار ہو ا س ملک کی خدمت کر سکے۔

وہ بروز بدھ ہری پور میں قائم پاک ترک فائونڈیشن میں سپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پران کے ہمراہ صوبائی قیادت بھی موجود تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے تھے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان یتیم بچوں میں آکر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ہم سب کو ا س ملک میں ایسے بچوںکے لیے مل کر کام کرنا چائیے ان کی بہتر تعلیم کے ساتھ ان کے مستقبل کے لیے عملی اقدمات اٹھانے چائیں یہ ہی بچے ہمارا مستقبل ہیںپاکستان کس کے لیے بنایا گیا ہے ہمیں افسوس ہے کہ اس ملک کے حکمران اس بات پر توجہ نہیں دیتے ہیںآج جس مقام پر پاکستان موجو دہے اس پر افسوس ہی کر سکتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنمااور چیف آرگنائزر کے پی کے فاٹا اجمل خان وزیر نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کے مستقبل کی فکرکرنی چائیے فاٹا میںجب امن ہو گا توپورے پاکستان میںامن ہو گاہمیں سب کو دیکھنا ہے سب کو آگے مل کر چلنا ہو گاانھوںنے کہا کہ فاٹا میں ریفارمز لانا بہت ضروری ہیں ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہو گاپاک فوج نے اس ملک کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں ہیں تمام سیاستدانوں کو ملکی مفاد کے لے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :