عقیدہ ختم نبوتؐ پر ہماری ہزاروں وزارتیں قربان ہیں،1973کے آئین کے مطابق قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کابیان

بدھ 4 اکتوبر 2017 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پر ہماری ہزاروں وزارتیں قربان ہیں،1973کے آئین کے مطابق قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پر ہماری ہزار وزارتیں قربان ہیں، 1973کے آئین کے مطابق قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں، الیکشن بل 2017کو تمام حلیف جماعتوں نے پاس کیا، امیدوار کیلئے نئے حلف نامے کو سادہ بنایا گیا ہے، حکومت نے حلف نامے کو اس کی پرانی حالت پر برقرارکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :