عدالت نے شرجیل میمن کی جانب ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت یکم نومبرتک ملتوی کردی

بدھ 4 اکتوبر 2017 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جانب ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزار شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر تھا بغیرکسی نوٹس کے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا جبکہ میں ملک میں آیا ہوں نام انکا ڈالاجاتاہے جوملک سے باہرفرار ہو رہے ہوں عدالت میں محمکہ وزارت کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا عدالت نے درخواست ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی ایک ساتھ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت یکم نومبرتک ملتوئی کردی۔

متعلقہ عنوان :