لنڈیکوتل میں چر س سمگل کرنے کی کوشش ناکام،دس کلوچرس برآمد،دوافرادگرفتار

بدھ 4 اکتوبر 2017 20:54

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء)خیبر ایجنسی لنڈیکوتل چاروازگے کے مقام پر نائب صوبیدار محمد اللہ افریدی اور خا صہ دار فورس نے چرس سمگل کر نے کی کوشش ناکام بناکرموٹر کار کے خفیہ خانوں سے د س کلو چرس بر آمدکرکے دو افراد گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے چاروازگے چیک پوسٹ پر صوبیدار محمداللہ کی پارٹی نے تلاشی کے دوران موٹرکار نمبر SJ.985کے خفیہ خانوں سے دس کلو چرس بر آمد کی۔