کوہلو، لیویز جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پروکار تقریب کا اہتمام ، بڑی تعداد میں نجی و عسکروں افسران کی شرکت

بدھ 4 اکتوبر 2017 19:02

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر اور میجر رسالدار شیر محمد مری کی جانب سے لیویز جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لیویز لائن میں پروکار تقریب کا اہتمام کیا گیا پروکار تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان شاہ مری ‘تحصیلدار عبدالصمد مری ‘علی مرتضی ‘وڈیرہ شاہ نواز مری ‘‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عیسی جان رند ‘ڈسٹرکٹ وائس چیر مین ربنواز مری ‘قبائلی رہنماء شیر بازمری سمیت سرکاری آفیسران ‘حساس اداروں‘ سول سوسائٹی اور لیویز کے بہادر جوانوں نے شرکت کی پروکار تقریب میں لیویز کے بہادر جوانوں نے مختلف قسم کے مزاحیہ ڈرامے پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے تقریب میں میوزیکل پروگرام کا بھی انتظام تھا جہاں پر مقامی گلوکاروں نے روایتی گانے پیش کئے اور روایتی رقص پیش کرکے حاضرین کو اپنے طرف توجہ کرنے پر مجبور کردیا اور لیویز کی کارکردگی پر بھی نظر دوڑائی گئی تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اخترنے خطاب کرتے ہوئے لیویز کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے میجر رسالدار کی کارکردگی بھی سراہاتے ہوئے کہا کہ آج کوہلو لیویز ایک اچھے مقام پر ہے لیویزنے حالیہ سال میں کئی کامیاب اپریشن کئے جن پر میں لیویز جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔